ویب ڈیسک:وزیرِ اعظم شہباز شریف وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ آج حبکو کے بجلی گھر کے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔
وزیرِ اعظم آج بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ تھرکول منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے اسلام کوٹ پہنچ رہے ہیں جہاں وہ 330 میگا واٹ بجلی گھر کا افتتاح کرینگے۔ملک میں بجلی کی پیداوار میں تھر کا حصہ 990 میگا ہوگا.
تھرکول بلاک ٹو میں کول مائننگ کےپہلے فیز کا افتتاح سابق وزیرِ اعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری نے کیا تھا تاہم پی ٹی آئی کی حکومت آنے کے بعد فیز ٹو کا منصوبہ تعطل کا شکار ہوگیا تھا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نیو چھور اسٹیشن حیدرآباد میرپور خاص ریلوے لائن بچھانے کے منصوبہ پر بریفنگ لیں گے، منصوبے پر170 ملین یورو اخراجات آئیں گے۔مائننگ اور نئے ریلوے منصوبے کی تکمیل سے کوئلہ ٹرین کے ذریعے پاکستان کی صنتعوں کو فراہم کیا جائے گا جس سے بھاری زرمبادلہ بھی بچایا جاسکے گا۔