دہی کے ان گنت فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

دہی کے ان گنت فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
کیپشن: Yugurt health benefits
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تندرستی ہزار نعمت ہے بہتر صحت کے لئے متوازن غذا کا استعمال بہت ضروری ہے۔

طبی ماہرین دہی کو صحت کے لیے ایک خزانہ قرار دیتے ہیں جس کے استعمال سے انسانی مجموعی صحت پر اَن گنت طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ دہی غذائیت سے بھرپور ، پروٹین اور کیلشیم کا ایک حیرت انگیز ذریعہ ہے۔

 غذائی ماہرین کے مطابق جو افراد اپنا مطلوبہ صحت مندانہ وزن برقرار رکھنا چاہتے ہیں انہیں روزانہ ایک کپ دہی لازمی کھانا چاہیے اور جو افراد ورزش کرتے ہیں اُن کے متاثرہ پٹھوں کے علاج اور نشونما کے لیے دہی نہایت لازم غذا ہے۔

 دہی کا باقاعدہ استعمال ہمارے مدافعتی نظام کو بڑھاتا ہے اور ہمارے جسم کو مختلف قسم کے انفیکشن سے بچاتا ہے، دہی معدے کے انفیکشن، سانس کے مسائل جیسے عام نزلہ، زکام اور یہاں تک کہ کینسر کے خلاف مؤثر طریقے سے لڑتا ہے، دہی میں پائے جانے والے میگنیشیم، سیلینیم اور زنک بھی قوت مدافعت کو بہتر بناتے ہیں۔

دہی کیلشیم کا ایک بھرپور ذریعہ ہے، اس طرح یہ ہڈیوں کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے ایک اہم غذا ہے۔ دہی کا باقاعدہ استعمال ہڈیوں کی طاقت کو محفوظ رکھتا ہے اور یہ فریکچر اور آسٹیوپوروسس کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

معدے کے بعض مسائل کی وجہ سے بہت سے لوگ مہاسوں کا شکار ہوتے ہیں، دہی چہرے کی خوبصورتی کا ایک بہترین جزو ہے کیونکہ اس میں لییکٹک ایسڈ ہوتا ہے جو ایکفولیئٹر کا کام کرتا ہے اور یہ ہماری جِلد کے تمام مردہ خلیوں اور داغوں کو صاف کرتا ہے۔