آزاد کشمیر کے سابق صدر و وزیر اعظم انتقال کر گئے

Sikandar Hayat Khan
کیپشن: Sikandar Hayat Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مظفر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات خان انتقال کرگئے۔

سردار سکندر حیات کے اہلخانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے، وہ عارضہ قلب کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے  سردار سکندر حیات خان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ سردار سکندر حیات نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف آواز بلند کی، سردار سکندر حیات نے ہمیشہ اصول پرستی اور حق کی سیاست کا علم بلند رکھا۔

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے  سابق وزیر اعظم و صدر آزاد کشمیر سردار سکندر حیات خان کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ، اسد قیصر نے نے ٹویٹر پر  اپنے پیغام میں کہا کہ سکندر حیات خان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرماۓ اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر وجمیل عطاء فرماۓ۔

واضح رہے کہ سردار سکندر حیات خان آزاد کشمیر کے صدر اور2 بار وزیر اعظم رہے ہیں اور انہیں سالار جمہوریت کہا جاتا ہے،سردار سکندر حیات کی ولادت 1 جون 1934ء کو ڈومال راجپوت ذات کے سردار فتح محمد خان کریلوی کے گھر میں ہوئی، ان کا آبائی گاؤں کا نام کریلہ ضلع کوٹلی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer