ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ینگ ڈاکٹرز کا اسلام آباد جانب لانگ مارچ کا اعلان

ینگ ڈاکٹرز کا اسلام آباد جانب لانگ مارچ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہد چوہدری ) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کا ویڈیولنک پر اجلاس، تمام صوبائی یونٹس کے صدور نے شرکت کی، پاکستان میڈیکل کمیشن کے قیام کو یکسر مسترد کردیا۔

اجلاس میں پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے صدور اور اراکین شریک ہوئے۔ وائے ڈی اے پاکستان کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ پاکستان میڈیکل کمیشن کی تشکیل بین الاقوامی قوانین کے بھی خلاف ہے، دنیا بھر میں لائسنس مہیا کرنے والی باڈیز سٹیک ہولڈرز کی منتخب شدہ ہوتی ہیں۔

 وائے ڈی اے پاکستان نے ایم بی بی ایس فائنل ایئر کا امتحان پاس کرنے والوں کیلئے لائسنس کے حصول کیلئے ایک اور امتحان این ایل ای کے نفاذ کو بھی غیر قانونی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ امتحان لاکھوں میڈیکل گریجوایٹس کا مستقبل داؤ پر لگانے کے مترادف ہے۔ 

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ایم بی بی ایس کے بعد ایک اور امتحان لاگو کرنے کے خلاف تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 14 اکتوبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔ وائے ڈی اے پاکستان نے دوسرے مرحلے میں تمام صوبوں میں احتجاجی تحریک چلانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔