(عرفان ملک) سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے ایک اور تھانیدار کو گرفتار کروا دیا، چوکی انچارج کے خلاف طلبا کو حراساں کرنا ثابت نہ ہوا تاہم ریڈ کے دوران لیڈی کانسٹیبل ساتھ نہ لے جانے پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق چوکی انچارج طارق شہید کمبوہ سب انسپکٹر ارشد کےخلاف تھانہ نواب ٹاؤن میں مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کیا گیا ، سب انسپکٹر ارشد علی نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نجی ہوٹل میں ریڈ کیا تھا، پولیس کے مطابق سب انسپکٹر ارشد علی پر ہوٹل چیکنگ کے دوران طالبہ کو ہراساں کرنے کا بھی الزام تھا جو انکوائری میں ثابت نہ ہوا۔
ایس پی صدر نے چوکی انچارج طارق شہید کمبوہ سب انسپکٹر ارشد کو انکوائری میں قصور وار ٹھہرایا کیونکہ وہ لیڈیز کانسٹیبل چیکنگ کے دوران ساتھ نہ لے کر گیا تھا ، انکوائری آفیسر کی رپورٹ کی روشنی میں سب انسپکٹر کےخلاف 155 سی کا مقدمہ درج کیا گیا ۔سی سی پی آؤ اہنی تعیناتی سے ابتک تیرہ پولیس اہلکاروں پر مقدمات درج کروا چکے ہیں۔
یاد رہے اس سے قبل سی سی پی او نے ناقص تفتیش اور شواہد مسخ کرنے پرتھانہ چوہنگ میں تعینات اے ایس آئی صادق حسین کو گرفتار کروا دیا تھا، اے ایس آئی صادق حسین نے طمع نفسانی کی خاطر غلط تفتیش کی اور دوران انکوائری شواہد مسخ کئے۔
انکوائری میں قصور وار ٹھہرنے پر اے ایس آئی صادق کو تھانہ چوہنگ کے حوالے کر دیا گیا تھا۔تھانیدار کےخلاف تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج کر کےحوالات میں بند کر دیا ۔ سی سی پی او کا کہنا ہے کہ ناقص تفتیش کی وجہ سے سائلین کو انصاف نہیں ملتا اورمیرٹ پر تفتیش نہ کرنے والے افسران کےخلاف زیرو ٹولرنس پالیسی ہے۔