( علی رضا ) ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، ایل پی جی مزید پانچ روپے فی کلوگرام مہنگی کردی گئی۔ لاہوریوں کو ایل پی جی 110 روپے فی کلوگرام میں مل سکے گی۔
ایل پی جی کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر پانچ روز فی کلوگرام کا اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد اب شہر میں ایل پی جی 110 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہوگی۔ گھریلو سلنڈر 60 روپے مہنگا ہوکر 1298 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے اور اسی طرح کمرشل سلنڈر 200 روپے مزید اضافے کے بعد 4 ہزار 895 روپے میں فروخت ہو۔
چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا کہ موسم سرما میں ایل پی جی کی طلب 1 لاکھ میٹرک ٹن روزانہ ہوجائے گی۔ مقامی کمپنیوں کی اجارہ داری توڑنے اور قیمتیں کم کرنے کیلئے ایل پی جی کی درآمد آسان بنائی جائے۔
عرفان کھوکھر نے کہا کہ تفتان کے بارڈر پر ایل پی جی کی درآمد پر غیر ضروری بندشوں کا خاتمہ نہ کیا گیا تو ایل پی جی 200 روپے فی کلوگرام تک مہنگی ہوجانے کا خدشہ ہے۔