ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسد عمر کی اپوزیشن سے جلسے نہ کرنے کی اپیل

اسد عمر کی اپوزیشن سے جلسے نہ کرنے کی اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) وفاقی وزیر اسد عمر کا بڑے اجتماعات کیلئے ایس او پیز کی تیاری کا عندیہ، بولے اپوزیشن قانون کے دائرے میں رہ کر جو مرضی کرے، جمہوریت کے نام پر قانون نہیں توڑ نے دینگے۔

این سی او سی میں کورونا کے معاملے پر این سی سی کی میٹنگ بلا کر ضابطہ اخلاق طے کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ ہمارے سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کے جلسے نہ کیے جائیں۔ کورونا میں ہر چیز کیلئے ضابطہ اخلاق پہلے بنایا گیا ہے۔ بڑے اجتماعات کے حوالے سے ایس او پیز بھی طے ہونے چاہیں۔ کورونا کے معاملے پر صوبوں کے تعاون سے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جمہوری پارٹی ہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا قلعہ مضبوط ہے۔ یہ نہیں ہونا چائیے جمہوریت کے نام پر قانون توڑیں۔ عمران خان کے جلسے جلوس میں اتنی عوام ہوتی تھی کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی نے نہیں دیکھا۔ انکو اس وقت کے حکمران روک ہی نہیں سکتے تھے۔ 

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے 13 دسمبر کو لاہور میں ہونے والے جلسے کے انتظامات حوالے کمیٹی قائم کر دی ہے۔ کمیٹی میں خواجہ عمران نذیر، میاں مرغوب احمد، سمیع اللہ خان، ملک احمد خان، میاں مرغوب، میاں نعمان، سیف الملوک کھوکھر، رانا مبشر، رانا ارشد، شیخ وسیم، پیر اشرف رسول سمیت دیگر شامل ہیں۔ قائد مسلم لیگ (ن) نوازشریف جلد پنجاب کی تنظیموں سے خطاب کریں گے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اجلاس میں میاں نواز شریف کے پاکستان میں آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے تحریک چلانے کے فیصلے کی تائید اور میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔