(سٹی42)اپنی مزاحیہ ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد کینیڈین سٹار زید علی نے صارفین کو جلد شادی کرنے کا مشورہ دے دیا۔ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی نے جوانی میں شادی کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بہت سے لوگوں کا یہ یقین ہے کہ وہ معاشی طور پر جلد شادی کے متحمل نہیں ہوسکیں گے، ایپ انسٹاگرام پر زید علی نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انھوں نے لکھا کہ" بہت سے لوگوں کا یہ یقین ہے کہ وہ معاشی طور پر جلد شادی کے متحمل نہیں ہوسکیں گے.لیکن وہ بھول جاتے ہیں کہ ایک عورت اپنی زندگی میں اپنا رزق ساتھ لے کر آتی ہے، اس سے بڑی کوئی برکت نہیں ہوسکتی ۔
زید علی کا مزید کہناتھا کہ میں نے خود سے یہ مشاہدہ کیا ہے کہ جو اللّٰہ سبحان تعالیٰ کی جانب سے آپ کے نصیب میں لکھ دیا گیا ہے وہ آپ کو مل کر رہے گا ۔
زید علی اپنی اہلیہ کے ساتھ کینیڈا میں مقیم ہیں مگر وہ پاکستان میں ہونے والی متعدد سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کے حصہ لیتے ہیں،کامیڈین نے کی پہچان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی وجہ سے ہوئی انہوں کیریئر کا آغاز یوٹیوب سے کیا اور دیکھتے ہی اپنی صلاحتیوں اور لاجواب ویڈیوز کی بدولت شہرت پر پہنچے گئے۔2017 میں یمنیٰ سے شادی کی۔ زید علی سے ان کے مداحوں کی محبت کا اندازہ ان کے مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے فالوورز کی تعداد سے لگایا جا سکتا ہے ۔