ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلبا کیلئے بڑی خبر

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلبا کیلئے بڑی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے میٹرک سے گریجویشن تک کے طلباء  کو نصابی کتب آن لائن فراہم کر دی گئی۔ آن لائن کتابوں کی فراہمی سے آٹھ لاکھ طلباء مستفید ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی لہر میں کمی کے بعد ملک بھر میں تعلیمی ادارں کو کھول دیا گیا تھا، ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کے لئے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دیں گئیں تاکہ کورونا سے بچاجاسکے، اسی پالیسی کو اپناتے کچھ جامعات نے طلباء  کے لئے آن لائن کلاسز اور کورسز کا انعقاد بھی کیا، اب ملک کی مشہور یونیورسٹی  علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے میٹرک سے گریجویشن تک کی تمام کتب آن لائن کر دیں۔

یونیورسٹی انتظامیہ کا کہناتھا کہ اس اقدام سےآٹھ لاکھ طلباء مستفید ہوں گے،اوپن یونیورسٹی نے طلباء کی سہولت کے لئے اپنی ویب سائیٹ سے کتابیں ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت بھی فراہم کر دی،اوپن یونیورسٹی نے ڈیجیٹائزیشن پالیسی کے تحت کتابیں ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کی،اوپن یونیورسٹی کے طلباء کو کتابیں بذریعہ ڈاک بھی ارسال کرنے کی پالیسی جاری رہے گی،کتابیں بروقت نہ ملنے کی شکایات کے باعث یونیورسٹی نے ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کی ہیں۔

دوسری جانب  پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 22 ویں گریڈ کی آفیسر ڈاکٹر شائستہ سہیل ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے، جس کی منظوری سلیکشن بورڈ سے حاصل کی گئی۔ڈاکٹر شائستہ سہیل نے پنجاب یونیورسٹی سے اکنامکس میں ماسٹر اور سوئٹزرلینڈ سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ وہ صدر پاکستان کی سیکرٹری سمیت اہم عہدوں پر تعینات رہ چکی ہیں۔ 

واضح رہے کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر تقرری کیلئے بذریعہ اشتہار تین سالہ کنٹریکٹ پر تعیناتی کی جاتی ہے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی پاکستان کا عہدہ دو سال سے ایڈہاک ازم پر چلایا جا رہا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer