ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیا چیئرمین بورڈ لاہور کون ہوگا؟تین ناموں پرغور شروع

نیا چیئرمین بورڈ لاہور کون ہوگا؟تین ناموں پرغور شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر ریاض ہاشمی 14 اکتوبر کو عہدے سے ریٹائر ہوجائیں گے۔ محکمہ تعلیم نے نئے چیئرمین بورڈ کی تعیناتی کیلئے تین ناموں پر غور شروع کردیا۔

تفصیل کے مطابق چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر ریاض ہاشمی 14 اکتوبر کو عہدے سے ریٹائر ہوجائیں گے۔ محکمہ تعلیم نے نئے چیئرمین بورڈ کی تعیناتی کے لئے تین ناموں پر غور شروع کردیا۔پرنسپل جناح ڈگری کالج ڈاکٹر طاہرہ اورپرنسپل سمن آباد کالج حلیمہ آفریدی کے نام پر غورکیا جارہا ہے جبکہ سابق کنٹرولر امتحانات ناصر جمیل کا نام بھی چیئرمین لاہور بورڈ کے لئے زیر غور ہے۔

پروفیسر ریاض ہاشمی چیئرمین بورڈ کے عہدے پر عارضی طور تعینات ہیں۔مستقل چیئرمین بورڈکی تعیناتی کا فیصلہ پروفیسر ریاض ہاشمی کی ریٹائرمنٹ کے بعد کیا جائے گا۔

دوسری جانب لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ سیکنڈ کاخصوصی امتحان کا آغاز ہوگیا۔ پہلے روز دو مضامین کا کمپیوٹر سائنس اور تاریخ کا پیپر لیا گیا۔ کنٹرولر امتحانات انفاس احمد نے مختلف امتحانی سنٹرز کا وزٹ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ انفاس احمد کا کہنا تھا کہ ستائیس ہزار امیدوار خصوصی امتحان میں شرکت کررہے ہیں۔ امیدواروں کیلئے ایک سو بیس امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

امیدوار مکمل ایس او پیز تدابیر کیساتھ امتحان میں شریک ہونگے۔انکا کہنا تھا کہ ایک سو بیس امتحانی مراکز لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور قصور کے اضلاع میں قائم کیے گئے ہیں۔سپیشل امتحان کا سلسلہ چوبیس اکتوبر تک جاری رہے گا،عملی امتحانات تحریری امتحان میں حاصل کردہ نمبرز کے تناسب سے دیئے جائیں گے جبکہ دونوں سالوں کا امتحان یکمشت دینے والے طلباء کے نمبرز صرف سکینڈ ائیر کے امتحان کی بنیاد پر ایوارڈ کیے جائیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer