( سعود بٹ ) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے چوہدری شوگرملز کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری، کوٹ لکھپت جیل سے گرفتار کرکے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کیلئے احتساب عدالت پیش کیا جائے گا۔
نیب ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی چوہدری شوگرملز میں گرفتاری کی منظوری دے دی۔ نیب لاہور کو میاں نوازشریف کے گرفتاری وارنٹ موصول بھی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری شوگر ملز میں نوازشریف مرکزی ملزم ہیں جن سے نیب حکام تفتیش کرنا چاہتے ہیں۔
جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیمکا شکوہ ہے کہ نوازشریف جیل میں تفتیش کے دوران بلکل تعاون نہیں کرتے جس وجہ سے گرفتاری ضروری ہے۔ نیب ٹیم نوازشریف کو جیل سے گرفتار کرکے احتساب عدالت میں پیش کرے گی۔ نوازشریف کیلئے نیب ڈے کیئر سینٹر کو سب جیل کا درجہ دیا جائے گا جبکہ سکیورٹی کیلئے اضافی نفری تعینات رہے گی۔