(قذافی بٹ) پنجاب میں قاتل ڈینگی کے وار جاری، صوبائی وزیر اسد کھوکھربھی محفوظ نہ رہ سکے، ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے۔
صوبائی وزیر اسد کھوکھر بھی ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے، اسد کھوکھر کے ہسپتال میں تفصیلی طبی معائنے کے بعد میڈیکل رپورٹس میں ڈینگی کی تصدیق ہوگئی۔
صوبائی وزیر اسد کھوکھر ہسپتال میں چیک اپ کے بعد اب گھر منتقل ہوگئے ہیں اور انہوں نے اپنی تمام سیاسی سرگرمیاں ملتوی کردی ہیں۔
اسد کھوکھر کا کہنا تھا کہ وہ یکسوئی کیساتھ اپنا علاج کر وارہے ہیں تاکہ ڈینگی کے مضراثرات سے محفوظ رہا جا سکے۔