ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس میں کرپشن اور فنڈزکے بے جااستعمال کی روک تھام کیلئےاہم اقدام

پولیس میں کرپشن اور فنڈزکے بے جااستعمال کی روک تھام کیلئےاہم اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: پولیس میں کرپشن اور فنڈز کے بےجااستعمال کی روک تھام کیلئے اہم اقدام ، پولیس میں مالی معاملات کےآڈٹ پیرازکا جائزہ اور مالی بے ضابطگیوں پرسزاکی سفارشات کیلئے ایڈیشنل آئی جی ویلفئیراینڈفنانس کی سربراہی میں 3 رکنی پولیس اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

آئی جی پنجاب کیپٹن(ر) عارف نواز نے فنڈزمیں بے ضابطگیوں اورسالانہ آڈٹ رپورٹس کاجائزہ اور کرپشن سامنے آنے پر سزاکی سفارش کرنے کیلئےایڈیشنل آئی جی فنانس اینڈویلفئیرکی سربراہی میں3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جس میں اےآئی جی فنانس اوراےآئی جی لاجسٹک کمیٹی ممبران میں شامل ہوں گے۔

3 رکنی کمیٹی تمام اضلاع اور تمام یونٹس کے سالانہ فنڈز کے آڈٹ پیراز کا بغور جائزہ لیا کرے گی جبکہ تمام اضلاع  کے آڈٹ آفیسرز آڈٹ مکمل کرنے کے فوری بعد رپورٹس کمیٹی کوپیش کرنے کے پابند ہوں گے جبکہ آڈٹ میں میگا سکینڈل کے کیسز نیب کو بھجوائے جائیں گے، کمیٹی بنانے کا مقصد بےضابطگیوں پرفوری کارروائی کروانا ہے اور فنڈزکے بے جا استعمال کوروکنا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer