ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمیش رتنائیکے نے پاکستان کیخلاف کامیابی کو سری لنکن کرکٹ میں سنگ میل قرار دیدیا

رمیش رتنائیکے نے پاکستان کیخلاف کامیابی کو سری لنکن کرکٹ میں سنگ میل قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہبازعلی: سری لنکا کے ہیڈ کوچ رمیش رتنائیکے نے پاکستان کے خلاف کامیابی کو سری لنکن کرکٹ میں سنگ میل قرار دے دیا۔

پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سری لنکا کے ہیڈ کوچ رمیش رتنائیکے نے کہا کہ یہ کامیابی ٹیم کیلئے بہت اہم تھی، ہمارے تمام کھلاڑیوں نے پلان کے مطابق اچھی کارکردگی دکھائی، ہم نے ٹور کے لئے ایسے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جو یہاں آکر بے خوف کرکٹ کھیلیں۔

سری لنکن ہیڈکوچ نے مزید کہا کہ پاکستان آکر کھیلنے کی بے حد خوشی ہوئی، عوام کی محبت تیس سال بعد بھی ویسی ہے، سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے، واپس جاکر دیگر کھلاڑیوں کو بھی پاکستان آنے پر آمادہ کریں گے۔

سری لنکن ٹیم کے کپتان داسن شناکا نے کہا کہ ہمارا پاکستان میں کھیلنا دنیا کے لئے پیغام ہے کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے یہاں ملنے والی محبت مدتوں یاد رکھیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer