ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضلعی انتظامیہ کا قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن، 7 کنال اراضی وگزار کرالی گئی

ضلعی انتظامیہ کا قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن، 7 کنال اراضی وگزار کرالی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فہد بھٹی: نین سکھ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن، قبضہ مافیا سے 7 کنال کمرشل اراضی کو واگزارکرالیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنٹ کشمنر صفدر ورک کی سربراہی میں نین سکھ میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کیا گیا، اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے ساتھ پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔ آپریشن میں 7 کنال کمرشل اراضی واگزار کرالی گئی، اسسٹنٹ کشمنر کا کہنا تھا کہ سرکاری جگہ کی قیمت 60 کروڑ سے زائد ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ نین سکھ کا یہ علاقہ فیکٹری ایریا کہلاتا ہے اور اس کی قیمت بھی زیادہ ہے۔ اس سرکاری جگہ پر گودام تعمیر کیا جا رہا تھا جسے واگزار کروایا لیا گیا ہے، قابضین کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اسسٹنٹ کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ شہر بھر میں آپریشن جاری ہے اور جب تک تجاوزات کو ختم نہیں کیا جاتا یہ آپریشن اسی طرح جاری رہے گا۔