ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا وزارت داخلہ کو خط

نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا وزارت داخلہ کو خط
کیپشن: City42 - Nawaz Sharif, Maryam Nawaz, Safdar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف انکی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نےای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔

 تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ( ن ) کے قائد میاں نوازشریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن( ر) صفدر نے ای سی ایل سے نام واپس لینے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہےکہ بیرون ملک سفر کرنا چاہتے ہیں ، ای سی ایل سے نام نکالا جائے، ای سی ایل میں نام ڈال کر آئین کے آرٹیکل 15 ، 4 اور 24 کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ میاں نواز شریف نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے، جب انہیں عدالت کی جانب سے طلب کیا گیا تو برطانیہ میں اپنی بیمار اہلیہ کو چھوڑ کر عدلیہ کے احکامات کے مطابق وطن واپس آئے تھے۔ 

ذرائع کےمطابق میاں نواز شریف برطانیہ اپنے بیٹوں حسن نواز اور حسین نواز سے ملنے کے لئے جانا چاہتے ہیں جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر بھی بیمار ہیں اور بیرون ملک علاج کرانا چاہتے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer