ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شریف خاندان کا ایک اور فرد نیب کے ریڈار میں آگیا

شریف خاندان کا ایک اور فرد نیب کے ریڈار میں آگیا
کیپشن: City42 - Sharif Family, Salman Shahbaz
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ) نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ  سکینڈل میں گرفتار سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

ذرائع  کے مطابق نیب کی ایک نئی تفتیشی ٹیم نے شہباز شریف سے آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کی پوچھ گچھ کیں، شہباز شریف کے انکشافات کی روشنی میں ان کے بچوں کو بھی طلب کیا جائے گا۔ سلمان شہباز کی آج نیب میں طلبی بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ سلمان شہباز کو والد کے بینفشری ہونے کی وجہ سے طلب کیا گیا۔ حمزہ شہباز کو بھی جلد طلب کیا جائے گا۔

دوسری جانب ایف بی آرنے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے اثاثہ جات، بینک اکاؤنٹس، گاڑیوں اور ٹیکس ریکارڈ سمیت اہم تفصیلات نیب لاہور کے حوالے کر دیں۔ نیب نے شہباز شریف کے خلاف جاری تحقیقات میں معاونت کیلئے 20 سالہ ریکارڈ طلب کیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer