طلاق کی بڑھتی  شرح کو روکنےکیلئےثالثی و مصالحتی کونسلز متحرک ہو گئیں

طلاق کی بڑھتی  شرح کو روکنےکیلئےثالثی و مصالحتی کونسلز متحرک ہو گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقا ر گھمن) چھوٹی چھوٹی باتوں پر طلاق کی شرح بڑھ گئی، یونین کونسلز میں واقع ثالثی و مصالحتی کونسلوں میں طلاق کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا، چئیرمین مہرشہزادتاج کا کہنا تھا کہ زیادہ ترطلاق کے کیسز کی نوعیت معمولی نوک جھونک ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں واقع یونین کونسلز میں طلاق کی شرح بڑھنے سے ثالثی و مصالحتی کونسلز کا کرداربڑھ گیا، طلاق کیس نمٹانے کے لیے ثالثی ومصالحتی کو نسلز کے چئیرمین فریقین کو صلح صفائی کے لیے نوے دن کا وقت دیتے ہیں، چئیرمین مہرشہزادتاج کا کہنا تھا کہ بیشترکیسز میں لڑکے یا لڑکی کے والدین کا قصور ہوتا ہے حالانکہ لڑکا لڑکی طلاق نہیں چاہ رہے ہوتے۔

 ان کا مزید کہا تھا کہ والدین کو معاملات گھر میں سلجھانے چاہئیں تاکہ نوبت طلاق تک نہ پہنچے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer