سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کےشکایات سیل ناکام

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کےشکایات سیل ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے شکایت سیل میں اکتوبر کے دوران دس ہزار ایک سو بانونے شکایات موصول ہو ئیں،  لاہور میں ٹوٹل 326 میں سے صرف 86 شکایات کا ازالہ ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق گیارہ سو شکایات 19 زیور تعلیم کی رقم منتقل نہ کیے جانے کے حوالے سے موصول ہوئیں، دوسرے نمبر پر اساتذہ کیجانب سے بچوں پر توجہ نہ دینےکی 806 ،تیسرے نمبر پر بچوں پر اساتذہ کے تشدد کی687 شکایات موصول ہوئیں ، چوتھے نمبر پر بچوں کو داخلہ نہ دینے کی 672 اور پانچویں نمبر پر زیور تعلیم کارڈ نہ بنانے کے حوالے سے 586 شکایات موصول ہوئیں، لاہور میں 326 شکایات میں سے 68 شکایات کا ازالہ کیا جاسکا۔

فیصل آباد میں 517 میں سے 139 شکایات کا ازالہ کیا گیا،ملتان میں 178 میں سے صرف چالیس شکایات کا ازالہ کیاگیا، چنیوٹ میں 118میں سے صرف 34 جبکہ جھنگ میں 167 شکایات میں سے صرف 33 کا ازالہ کیا جاگیا۔

علاوہ ازیں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے شکایت سیل کو دس ہزار ایک سو بانونے شکایات میں سے  صرف 5 ہزار پانچ سو اکانوے شکایات کا ازالہ ہوسکا جو کہ ادارے کی کارگردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

 

M .SAJID .KHAN

Content Writer