افغانستان کا آخری میچ؛ساؤتھ افریقہ نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

افغانستان کا آخری میچ؛ساؤتھ افریقہ نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آئی سی سی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے پاکستان کے راستے کا بڑا پتھر  ہٹ گیا۔ جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

احمد آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں افغانستان کی ٹیم 50 اووروں میں 244 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی،جنوبی افریقہ نے ہدف 47.3 اوورز میں حاصل کرلیا، وین ڈر ڈاؤسن 76 اور اینڈائل فیلکوائیو 39 رنز  کے ساتھ ناقابل شکست رہے،کوئنٹن ڈی کوک 41 اور ایڈن ماکرم نے 25 رنز، ڈیوڈ ملر 24، ٹمبا باووما 23، ہینرچ کلاسن نے 10 کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

 افغانستان کی طرف سے محمد نبی اور راشد خان نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 244 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی،افغان ٹیم کے عظمت اللّٰہ97 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ رحمت شاہ اور نور احمد نے 26، 26 رنز بنائے،رحمان اللّٰہ گُرباز 25، ابراہیم زدران 15 اور راشد خان 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

 جنوبی افریقا کے کوئٹزا نے 4، کیشو مہاراج اور نگیڈی نے 2، 2 جبکہ فیلوکوایو نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔

 میگا ایونٹ میں افغانستان اور جنوبی افریقا کا 9واں میچ ہے، جنوبی افریقا سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے جبکہ افغانستان نے 4 میچز جیتے ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر چھٹے نمبر پر ہے۔

احمد آباد میں جنوبی افریقہ اور افغانستان کے آخری گروپ میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 245 رنز کے ہدف کا سہولت کے ساتھ تعاقب کرتے ہوئے دس اووروں میں کوئی وکٹ گنوائے بغیر  ساٹھ رنز کئے لیکن 11 اوور میں جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ 64 رنز کے مجموعی سکور پر گر گئی اور ٹیمبا باووما 23 رنز بنا کر مجیب الرحمان کی گیند پر رحمت اللہ گرباز کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔ تیرھویں اوور کی پہلی گیند پر ڈی کوک بھی 41 رنز پر آوٹ ہو گئے۔

ابایڈین مارکرم نے 32 گیندوں سے 25 رنز بنا ئے اور ان کے ساتھ ریسی وینڈر ڈوسن نے 95 گیندوں سے 76 رنز بنائے۔

افغانستان کی اِننگز

اس اہم میچ میں افغانستان نے 244 رنز بنائے ہیں۔آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ کے اس 42 ویں میچ میں افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ خود کرنےکا فیصلہ کیا تھا۔ افغانستان کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 244 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، عظمت اللہ 97 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

  رحمت شاہ اور نوراحمد نے 26 ، 26 رنز بنائے جبکہ  رحمان اللہ گُرباز 25 ، ابراہیم زدران 15 اور راشدخان 14 رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔

 جنوبی افریقا کےکوئٹزی نے 44 رنز دے کر 4ر وکٹیں حاصل کیں، کشیو مہاراج اور نگیڈی نے 2،2  اور  فیلوکوایو نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکا ہے جبکہ افغانستان ناک آؤٹ مرحلے کی دوڑ سے  باہر ہوگیا ہے۔دونوں ٹیموں کا آج گروپ اسٹیج کا آخری میچ تھا۔