وزیراعلیٰ آفس میں 5اے ایس پیز کو ایس پی کے عہدے کے رینک لگانے کی تقریب

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(دُُرِ نایاب) وزیراعلیٰ آفس میں 5اے ایس پیز کو ایس پی کے عہدے کے رینک لگانے کی تقریب ، وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس افسران کو رینک لگائے۔
ترقی پانے والے افسران کے اہل خانہ کو بھی تقریب میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا ۔اے ایس پی سلمان ظفر،تیمو رخان،بشریٰ نثار،سدرہ خان اور منزہ کرامت کو ایس پی عہدے کے رینک لگائے گئے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ترقی پانے والے پولیس افسران کو مبارکباد پیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کااظہار کیا ۔ وزیراعلی ٰمحسن نقوی نے کہا کہ ترقی پولیس سمیت ہر افسر کا حق ہے، پروفیشنل، محنتی اور دیانتدار افسران کی حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے۔ پولیس افسران کو اپنی تمام تر صلاحیتیں عوام کی خدمت اور ان کے مسائل حل کرنے کے لئے صرف کرنی چاہئیں،محسن نقوی نے کہا کہ پولیس کو عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہے او را سی سے تھانہ کلچر تبدیل ہوگا۔ تقریب میں ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی،سی سی پی او،سیکرٹری وزیراعلیٰ اور اعلیٰ پولیس حکام نے شرکت کی ۔