ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلاول بھٹو زرداری کی جی سی سی سیکرٹری جنرل سے ملاقات

وزیر خارجہ،بلاول بھٹو زرداری،ریاض،خلیج تعاون،کونسل،جی سی سی،سٹی42
کیپشن: Bilawal bhutto zardari,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ریاض میں خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی)کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر نایف فلاح ایم الحجراف سے ملاقات کی۔

 ملاقات کے دوران    وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان خلیج کے برادر ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے ۔ پاکستان خلیج تعاون کونسل کو خطے میں ایک اہم کھلاڑی کے طور پر دیکھتا ہے۔ جی سی سی پاکستان اور خلیجی ریاستوں کے درمیان سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ 

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اور سیکرٹری جنرل نے جی سی سی اور اس کے رکن ممالک کے ساتھ پاکستان تعلقات اور تعاون کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیر خارجہ نے تعلقات کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس رفتار کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان، جی سی سی آزاد تجارتی معاہدوں پر جاری مذاکرات کو جلد حتمی شکل دینے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دونوں اطراف کی تکنیکی ٹیموں سے کہا کہ وہ اس مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے اپنی کوششوں کو ہم آہنگ کریں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان جی سی سی اور اس کے رکن ممالک کے ساتھ ادارہ جاتی روابط کو مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے،پاکستان اور جی سی سی کے درمیان اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے لیے مشترکہ ایکشن پلان کے مطابق روابطہ کو وسعت دینے کی ضرورت ہے۔باہمی مشاورت سے طے شدہ تاریخ پر پاکستان سٹریٹجک ڈائیلاگ کے اگلے دور کی میزبانی کے لیے تیار ہے ۔

 اس موقع پر وزیر خارجہ اور سیکرٹری جنرل نے علاقائی اور عالمی مسائل بشمول مقبوضہ جموں و کشمیر ، افغانستان اور یمن پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ نے سیکرٹری جنرل کو ان مسائل پر پاکستان کے موقف اور جائزے سے آگاہ کیا ۔ وزیر خارجہ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان اور جی سی سی ممالک کے مشترکہ مفادات کے تمام مسائل پر مفادات اور موقف یکساں ہے۔