لائیو شو چھوڑ کر جانے پر رابعہ انعم سے متعلق نئی بحث چھڑ گئی

لائیو شو چھوڑ کر جانے پر رابعہ انعم سے متعلق نئی بحث چھڑ گئی
کیپشن: Rabia Anum, Nida Yasir Show
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ندا یاسر کے شو میں اداکار محسن عباس حیدر کو بلائے جانے پررابعہ انعم نے مارننگ شو سے واک آوٹ کر گئیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک اوربحث چھڑ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق یہ متنازع اس وقت ہوا جب ندا یاسر کے مارننگ شو  میں غلطی کے موضوع سے محسن عباس حیدر، فضاعلی اور  رابعہ انعم کو مدعو کیا گیا۔ شو کے آغاز میں ہی رابعہ انعم نے لائیو شو میں مزید شرکت کرنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے معذرت کی کہ وہ اس شو کا اسی لیے حصہ نہیں بنیں گی کیوں کہ وہ نہیں جانتی تھیں کہ شو میں محسن عباس کو بلایا گیا ہے۔ وہ کوئی ایسی غلطی نہیں کرنا چاہتی کہ جس سے گھریلو تشدد کو فروغ حاصل ہو۔ 

پروگرام کے اس حصے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر بحث تب ہوئی جب عامر لیاقت حسین کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال نے جب ٹوئٹ کیا کہ ان خواتین اینکرز اور اداکاروں پر بھی پابندی عائد ہونی چاہیے جو دوسری خواتین کے گھر توڑتی ہیں۔

بعد ازاں رابعہ انعم نے ٹوئٹ کی کہ یہ شو کی انتظامیہ کی غلطی نہیں، یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ انہوں نے بتایا نہیں کہ شو میں کون آرہا ہے۔ یہ نارمل ہے کیونکہ اس سے پہلے کسی نے یہ ایشو نہیں اٹھایا تھا کہ کسی ایسے شخص کے ساتھ پروگرام کیا جائے جس نے ماضی میں اپنی اہلیہ پر جسمانی تشدد کیا ہو۔

شاہ احمد سرہندی نے جواب میں لکھا کہ فیروز خان کو بھی ٹیوٹر پر فالو کرنا بند کریں،کیونکہ فیروز خان اور محسن عباس نے بھی ایک ہی عمل کیا تو فیروز خان کے ساتھ مختلف برتاو کیوں؟

ایک صارف نے ایک خبر کا اسکرین شاٹ شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ عدالت کا فیصلہ پڑھ لیجئے۔

سلیم ملک نامی صارف نے اسے عورت کارڈ سے تعبیر کیا۔عورتت کارڈ کی بات پررابعہ انعم نے ایک اور ٹیوٹ کی اور لکھا کہ میں نے ایک چھوٹی سی کوشش کی، امید کرتی ہوں کہ عورت پر تشدد کرنے والوں کو ہیرو بننے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے اپنے کیے کی کبھی معافی نہیں مانگی ، ان کے تشدد کا نشانہ بننے والی خواتین اب بھی ذہنی اور جسمانی طور پر متاثر ہیں۔

اس ٹوئٹ کے جواب پر بھی رابعہ کو مختلف کمنٹس کیے جارہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ شہرت کے لیے نہیں کیا ، اسے کرنے کے لیے بہت حوصلے کی ضرورت ہے۔ رابعہ انعم کے لئے نیک خواہشات اور دعائیں۔