ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں 5G کب آئے گا؟ وفاقی وزیر نے بتادیا

5G
کیپشن: 5G
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کہا ہے کہ جولائی 2023 تک پاکستان میں بھی 5G لانچ کردیا جائے گا۔

جامعہ کراچی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے دورے کے موقع پر وفاقی وزیرامین الحق نے کہا کہ کورونا نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت وافادیت کو چار چاند لگادیے، وزارت آئی ٹی اور جامعات اشتراک سے مستقبل کی ضروریات پوری کرسکتی ہیں۔

امین الحق نے کہا کہ پاکستان میں اسمارٹ فون کی مینو فیکچرنگ شروع ہوچکی ہے، جولائی 2023 تک پاکستان میں بھی 5G لانچ کردیا جائےگا۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ خواتین کو بااختیار بناکر ہی معاشرے ترقی کرسکتے ہیں۔