سٹی 42: آ ج ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہےجبکہ دیر، سوات، بونیر، شانگلہ، ناران، کوہستان،بالاکوٹ، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہناہے کہ سندھ ، پنجاب کے بیشتر اضلاع کے ساتھ ساتھ ، بلوچستان کے بہت سےحصوں میں بھی موسم خشک رہے گا۔
شمالی اوروسطی اضلاع میں موسم سرد رہے گا جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہےاور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے