(محمدساجد) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈ شعیب ملک کے ساتھ ثانیہ مرزا کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی، جس میں شعیب ملک کو آرام جبکہ ثانیہ مرزا انسٹاگرام ویڈیو بنارہی ہیں، سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو کو سراہتے ثانیہ مرزا کے اس انداز کو پسند کیا۔
بھارتی ٹینس سٹار اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈ شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنی ایک نئی ویڈیو اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بنا کرکے شیئر کی، ٹینس سٹار کی اس سے قبل بھی مزاحیہ ویڈیوز وائرل ہوچکی ہیں، نئی ویڈیو میں ثانیہ کو دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ منفرد انداز اپنائے اداکاری کررہی ہیں جبکہ شعیب ملک آرام کررہے ہیں۔
ویڈیو میں نصحیت کرتے آڈیو وائس میں کہا جارہا ہے " بیٹا ہمیشہ ان لوگوں سے دور رہو جس کو تمہاری قدر نہ ہو" جواب میں ثانیہ مرزا مزاحیہ انداز میں کہہ رہی ہے کہ "ان ہی کے گھر میں رہتی ہوں اور کیمرہ شعیب ملک کی جانب کردیتی ہیں"۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا صارفین نے ٹینس سٹار کی اداکاری کی تعریف کی اور کمنٹ سیکشن میں دلچسپ تبصرے کئے جبکہ ثانیہ مرزا سے اپنی محبت کا اظہار کرتے دلوں والے میمز بناکر پوسٹ کئے۔