ویب ڈیسک : سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر نے فی الحال امریکا، نیوزی لینڈ، کینیڈا اور آسٹریلیا میں جدید ترین ورژن ''ٹویٹر بلیو'' متعارف کرا دیا۔
لیکن سوشل میڈیا صارفین کیلئے بری خبر یہ ہے کہ نئے فیچرز صرف ان صارفین کو ملیں گے اس سروس کو سبسکرائب کروائیں گے۔امریکہ میں اس سبسکرپشن کی قیمت 2.99 ڈالر رکھی گئی ہے۔
''ٹویٹر بلیو'' کے فیچرز میں سب سے اہم فیچر ’ان ڈو‘ کا ہے جس کے ذریعے صارفین ٹویٹ کو ہمیشہ کےلئے ڈیلیٹ کرنے کی بجائے اس کو درست کرسکیں گے۔
اس کے علاوہ صارفین تقریباً 300 اخباروں اور جریدوں کے آرٹیکلز بغیر اشتہاروں کے پڑھ سکیں گے۔ لمبی تھریڈز کے مطالعے کے لئے ریڈر آپشن متعارف کرایا گیا ہے۔ جبکہ صارفین اپنی مرضی سے ٹویٹر پر تبدیلیاں کرسکیں گے۔ صارفین ایپلیکیشن کا رنگ، تھیم تبدیل کرسکیں گے اور ایپ کے اندر موجود بٹنز کا ڈیزائن خود تبدیل کرسکیں گے۔ جبکہ''ٹویٹر بلیو'' کی سروس رکھنے والے صارفین اپنے اکاؤنٹ سے دس منٹ تک کی ویڈیوز اپلوڈ کرسکیں گے۔
It’s time to flex those Twitter fingers and take it to the next level ????
— Twitter Blue (@TwitterBlue) November 9, 2021
Twitter Blue is now available for subscription in the US, New Zealand, Canada, and Australia on iOS, Android, and web pic.twitter.com/if3wXfoGpB