(محمد ساجد) نئےجوڑے کو شادی کی فوٹو شوٹ کرانا مہنگا پڑگیا، شادی کو یادگار بنانے کے لئے دولہا دلہن کے اس اقدام نے اپنے ساتھ 2 اور افراد کو مصیبت میں ڈال دیا۔دولہا دلہن آبشار میں تصاویر بنوارہے تھے ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔
پری ویڈنگ کے حوالے سے دولہا دلہن تصاویر بناتے خوفناک حادثے کا شکار ہوگئے، نئے جوڑے سمیت 4 افراد آبشار پر موجود تھے کہ اچانک رانا پرتاب ساگر ڈیم کے دروازے کھل گئے، پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے باعث وہ اس میں پھنس گئے، بھارتی ریاست راجستھان کے علاقہ روات بھاٹا میں پیش آنے والے واقعہ میں فوٹو گرافر بھی پانی میں پھنسا تھا جو کہ ہمت کرتے اس سے باہر نکلا مگر کیمرہ پانی کی نذر ہوچکا تھا۔
فوٹو گرافر نے فوراً پولیس کو کال کی تا کہ باقی لوگوں کو بچایا جاسکے، پولیس اور غوطہ خور ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور دولہا دلہن سمیت پانی میں پھنسے تیسرے شخص کو بچایا۔
مقامی ذرائع کے مطابق رانا پرتاپ ساگر ڈیم کے دروازے منگل کی صبح کھولے گئے تھے، نتیجے کے طور پر، چولیا آبشار میں پانی کا بہاؤ اس وقت تیز ہو گیا جب 29 سالہ آشیش گپتا اور اس کی 27 سالہ اہلیہ شادی سے پہلے کی شوٹنگ کے لیے پتھروں پر پہنچے تھے۔ان کے ساتھ ان کا 22 سالہ دوست ہمانشو اور دلہن کی 18 سالہ بھانجی ملان بھی تھے۔