پرائیویٹ سکولوں  سے متعلق  اہم منصوبہ ناکام

private School
کیپشن: class room file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)محکمہ سکولز ایجوکیشن کا پرائیویٹ سکولوں کو ریگولیٹ کرنے کا منصوبہ ناکام، ایک سال گزر جانے کے باوجود پہلے سے رجسٹرڈ پرائیویٹ سکولوں نے آن لائن رجسٹریشن ہی نہیں کرائی۔

ڈیڈ لائن مقرر ہونے کے باوجود پہلے سے رجسٹرڈ پرائیویٹ سکولوں نے آن لائن رجسٹریشن ہی نہیں کرائی۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن میں پہلے سے رجسٹرڈ 23 ہزار 493 پرائیویٹ سکولوں نے ایک سال بعد بھی اپنی آن لائن رجسٹریشن نہیں کرائی ہے۔

محکمہ سکولز میں مینوئل طریقے سے رجسٹرڈ سکولوں کی تعداد 52 ہزار 847 تھی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز میں آن لائن رجسٹریشن کیلئے 2 ہزار 632 نئے سکولوں کے کیسز بھی التواء کا شکار ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز نے رجسٹرڈ شدہ 8 ہزار 830 پرائیویٹ سکولوں کے مالکان کی تصدیق کی نہیں کرائی۔

آن لائن سکول رجسٹریشن سسٹم میں پرائیویٹ سکولوں کا اندراج نہ ہونے سے حکومت کے پاس درست ڈیٹا ہی دستیاب نہیں ہے۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن نے تمام پرائیویٹ سکولوں پر یہ شرط عائد کر رکھی ہے کہ وہ حکومت کے وضع کردہ آن لائن سسٹم میں اپنے کوائف جمع کرا کے رجسٹریشن کرانے کے پابند ہوں گے۔