(محمد ساجد)پاکستان انٹرنیشنل سکرین ایوارڈز (پیسا) 2021 کی تقریب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی ’جمیرہ مدینت ایرینا‘ ہال میں ہوئی، تقریب میں پاکستانی اداکارؤں سمیت دیگر ممالک کی اداکارائیں بھی شریک ہوئیں، اداکارہ امرخان نے پیسا کی رنگا رنگ تقریب میں ڈانس پرفارمنس سے دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کیا۔
دوسرے پیسا ایوارڈز کی تقریب دبئی ’جمیرہ مدینت ایرینا‘ ہال میں ہوگی، جس میں پاکستانی شوبز شخصیات کے علاوہ ترکی اور عرب ممالک کی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔’پیسا‘ ایوارڈز تقریب کے دوران مجموعی طور پر 24 کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے گئے اور اس بار پہلی دفعہ یوٹیوبرز، ولاگرز، سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور سٹارز کو بھی نامزد کیا گیا۔انچ نومبر کو ہونے والی تقریب میں انتظامیہ ’لائیف اچیومنٹ ایوارڈ 2020‘ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔
’پیسا‘ ایوارڈز کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس پروقار تقریب کی متعددویڈیوز بھی شیئر کی گئیں جبکہ دوسرے انسٹاگرام اکاؤنٹ نے بھی اس کو وائرل کیا اس ویڈیو میں پاکستانی اداکارہ امرخان کی ڈانس پرفارمنس کو دیکھا گیا، ویڈیو میں شرارہ پہنے امرخان کو دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ پاکستانی پنجابی گانے پر رقص کررہی ہیں، تقریب میں موجود مہمانوں اور دیگر اداکارؤں نے اس کو خوب پسند کیا جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی اداکارہ کی ڈانس پرفارمنس کر سراہا اور محبت کا اظہار کرتے ملے جلے کمنٹس کئے۔
View this post on Instagram