(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچز میں شاندار بیٹنگ کرکے پاکستان کو فاتح دلوانے والے قومی کرکٹر آصف علی کی پتنگ اُڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
آصف علی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دبئی سے اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں پتنگ اُڑاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،45 سیکنڈز پر مشتمل اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے آصف علی پتنگ کو اُڑانے کے لیے ہوا کے رُخ کا تعین کرتے ہیں اور پھر ہوا میں پتنگ اُچھالتے ہیں۔
آہستہ آہستہ آصف علی کی پتنگ اُڑنے لگتی ہے اور گراؤنڈ کی طرح یہاں بھی آصف علی اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے پتنگ اُڑانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔آصف علی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’پُرسکون، تروتازہ اور ریچارج۔‘
View this post on Instagram
قومی کرکٹر نے یہ ویڈیو گزشتہ روز انسٹاگرام پر شیئر کی جسے اب تک 56 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔