محمد رضوان کا میتھیو ہیڈن کو قرآن پاک کا تحفہ

mathew hayden batting coach
کیپشن: mathew hayden
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور پاکستان کے سپر بیٹرمحمد رضوان نے میتھیو ہیڈن کو دنیا کاسب سے قیمتی تحفہ پیش کردیا۔

محمد رضوان نے میتھیوہیڈن کو انگریزی ترجمے والا قرآن تحفے میں پیش کیا تو میتھیو ہیڈن جذباتی ہوگئے۔ محمد وقار کے سوشل میڈیا پرپوسٹ کے مطابق میتھیو ہیڈن کا کہنا تھا کہ یہ ان کی زندگی کا سب سے خاص اوریادگار لمحہ ہے ۔  عیسائی ہونے کے باوجود اسلام کو جاننے کا اشتیاق ہے  ۔ اپنے سب سے اچھے دوست اور اس سے بھی اچھے انسان محمد رضون کی جانب سے دی گئی  مقدس کتاب کا کچھ حصہ روزانہ ضرور پڑھتا ہوں۔

قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ  اور سابق آسٹریلوی کرکٹر میتھیو ہیڈن متعدد با پاکستانی کرکٹرز کے مذہب سے لگاؤ کوسراہ چکے ہیں ۔ اس سے پہلے انہوں نے کہا تھا کہ پاکستانی ٹیم کا جو کلچر دیکھا وہ آسٹریلین ڈریسنگ روم میں کبھی نظر نہیں آیا پاکستانی کرکٹرز مذہب سے بہت قریب اور نماز کے پابند ہیں یہ انہیں اچھا لگا۔

 سپر بیٹر محمد رضوان کا مذہبی لگاؤ کسی سے پوشیدہ نہیں ۔یادرہے پاک بھارت ٹی 20 میچ کے دوران سپربیٹر محمد رضوان کی نماز پڑھتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ جس کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں سوشل میڈیا صارفین نے سراہا ۔  اسی میچ میں محمد رضوان نے بھارتی کھلاڑی سوریا کمار کا کیچ تھام کر ٹی ٹوئنٹی میں کیچز کی سنچری  بھی مکمل کی اور 79 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر پاکستان کو فتح دلادی تھی۔