ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے

Punjab Police
کیپشن: Punjab Police
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (علی ساہی) وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے، پولیس سروس، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسروں کے تقرر و تبادلے، ڈیآئی جی مقصود احمد کی خدمات سندھ سے پنجاب حکومت کے سپرد، ڈی جی آئی نعیم احمد شیخ کی خدمات سندھ سے پنجاب، ڈی آئی جی محمد کریم خان کی خدمات خیبرپختونخوا سے سندھ، ڈی جی آئی ثاقب اسماعیل میمن کی خدمات سندھ سے خیبرپختونخوا حکومت کے سپرد کردی گئیں۔

ڈی جی آئی محمد نعمان صدیقی کی خدمات سندھ سے خیبرپختونخوا حکومت ،ڈی جی آئی محمد زبیر دریشک کی خدمات پنجاب سے سندھ حکومت، ڈی جی آئی عبدالغفور آفریدی کی خدمات خیبرپختونخوا سے سندھ حکومت کے حوالے کردی گئیں۔ ڈی جی آئی جاوید اکبر ریاض کا سندھ سے پنجاب، ڈی آئی جی خرم علی کا پنجاب سے سندھ حکومت ،ڈی آئی جی محمد یونس چانڈیو کا ایف آئی اے سے خیبرپختونخوا حکومت، ڈی آئی جی  زعیم اقبال شیخ کا پنجاب سے سندھ حکومت،ڈی آئی جی عبداللہ شیخ کا سندھ سے خیبرپختونخوا حکومت، ڈی آئی جی احمد ارسلان کا پنجاب سے خیبرپختونخوا حکومت، ڈی آئی جی عمر شاہد حامد کا سندھ سے بلوچستان حکومت تبادلہ کردیا گیا۔ او ایس ڈی، ڈی آئی جی احمد اسحاق جہانگیر کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد کردی گئیں۔ ڈی آئی جی مسرور عالم کا موٹروے پولیس سے بلوچستان حکومت ،ڈی آئی جی شہزاد اکبر کا ریلوے پولیس سے سندھ حکومت، ڈی آئی جی سہیل اختر کا پنجاب سے سندھ حکومت،ڈی آئی جی انعام وحید خان کا پنجاب سے سندھ حکومت تبادلہ کر دیا گیا۔

علاوہ ازیں وفاقی بیورو کریسی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسروں کے بھی تقرروتبادلے کیے گئے۔ گریڈ 20 کے افتخار علی سہو کی خدمات پنجاب سے کے پی حکومت ،گریڈ 20 کی سارہ اسلم کی خدمات پنجاب سے بلوچستان حکومت کے سپرد، گریڈ 20 کی فرح مسعود کی خدمات پنجاب سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس، گریڈ 20 کے اسلام زیب کی خدمات خیبرپختونخوا سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس، گریڈ 20 کے سید حسن نقوی کو سندھ سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا، گریڈ 20 کی نورین بشیر کا دفاع ڈویژن سے سندھ حکومت تبادلہ کر دیا گیا، گریڈ 20 کے زاہد علی کو سندھ حکومت سے اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔ گریڈ 20 کے خالد حیدر شاہ کو سندھ سے خیبرپختونخوا رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا، گریڈ 20 کے کاظم حسین جتوئی کا سندھ سے خیبرپختونخوا حکومت تبادلہ، او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن گریڈ 20 کی نشیتہ مریم کی خدمات خیبرپختونخوا حکومت کے سپرد کردی گئیں۔

گریڈ 20  کے عاطف رحمان کی خدمات خیبرپختونخوا سے سندھ حکومت کے سپرد کی گئیں، منیجنگ ڈائریکٹر واپڈا گریڈ 20 کے خالد سلیم کا تبادلہ خالد سلیم کی خدمات سندھ حکومت کے سپرد کردی گئیں، جوائنٹ سیکرٹری فنانس ڈویژن علی حسین ملک کا تبادلہ کر دیا گیا، گریڈ 20 کے علی حسین ملک کی خدمات سندھ حکومت، گریڈ 20 کے علی طاہر کی خدمات پنجاب سے بلوچستان حکومت ،گریڈ 20 کی انیلہ سلمان کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد کردی گئیں، تمام افسروں کے تقررو تبادلے روٹیشن پولیسی کے تحت کیے گئے۔

Sughra Afzal

Content Writer