لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب یونیورسٹی کی 11 سال پرانی درخواست پر اہم فیصلہ 

لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب یونیورسٹی کی 11 سال پرانی درخواست پر اہم فیصلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) سیشن کورٹ کے قریب بابا گراؤنڈ کی 27 کنال سے زائد اراضی کی ملکیت کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کی 11 سال پرانی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔  

جسٹس عائشہ اے ملک نے پنجاب یونیورسٹی کی دو ہزار نو میں دائر کی گئی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ لوکل کمپنی کی رپورٹ اور سرکاری ریکارڈ کے مطابق بابا گراؤنڈ کی اراضی پنجاب اسمبلی کے ایم پی اے ہاسٹل کی ملکیت ہے۔ پنجاب یونیورسٹی نے بابا گراؤنڈ کی ملکیت کے لئے دو ہزار نو میں پنجاب حکومت کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ پنجاب یونیورسٹی نے اپنی درخواست میں استدعا کی تھی کہ عدالت بابا گراؤنڈ کی اراضی ان کی ملکیت قرار دینے کا حکم دے۔

استدعا کی گئی کہ بابا گراؤنڈ کا قبضہ پنجاب حکومت کے بجائے یونیورسٹی کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ملک اختر جاوید نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سرکاری ریکارڈ کے مطابق یہ اراضی پنجاب یونیورسٹی کی ملکیت نہیں بلکہ یہ اراضی سرکاری اور ایم پی اے ہاسٹل کے نام ہے۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے پنجاب یونیورسٹی کی درخواست خارج کرتے ہوئے فیصلہ پنجاب حکومت نے حق میں سنا دیا۔