کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی، متعدد دکانیں سیل

کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی، متعدد دکانیں سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بصام سلطان ) کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نا کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹائون ذیشان رانجھا نے سات دکانوں کو سیل کر دیا ۔ ملیحہ فیبرکس، علیزے فیبرکس ، بریزے ، سلک سنٹر اور بشیر دارالماہی شامل۔       

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ لاہور متحرک۔ ضلعی انتظامیہ لاہور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے کارروائیاں، ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کی رات گئے تک کارروائیاں ۔ کورونا ایس او پیز پرعملدرآمد نہ کرنے والی سات دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔ 

ملیحہ فیبرکس، علیزے فیبرکس ، بریزے ، سلک سنٹر اور بشیر دارالماہی کو کورونا ایس او پیز کے تحت مقرر کردہ وقت کے مطابق دکانیں بند نہ کرنے پر سیل کیا گیا۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں.  

اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصراللہ رانجھا کی بھکاریوں کے خلاف بھی کارروائی ۔علاقے سے چھ بھکاریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer