ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موتی مسجد سے سکھ دور کا توشہ خانہ دریافت

موتی مسجد سے سکھ دور کا توشہ خانہ دریافت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ریحان گل) شاہی قلعہ کی بحالی کے دوران موتی مسجد سے سکھ دور کا توشہ خانہ دریافت،ماہرین نے توشہ خانہ میں خزانہ رکھے جانے کا امکان ظاہر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہی قلعہ میں موجود موتی مسجد کے صحن سے بحالی کے کام کے دوران توشہ خانہ کی دریافت ہوئی ہے، آٹھ فٹ گہرے اور آٹھ فٹ چوڑے توشہ خانے کی دیواروں پر خستہ حالی لوہے کی شیٹس بھی موجود ہیں۔والڈ سٹی کے انجینئر حافظ عمر کا کہنا ہے کہ اس کی بناوٹ اور استعمال ہونے والے میٹریل سے اندازہ لگایا گیا ہے۔
سکھ دور میں موتی مسجد کو موتی مندر کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ماہرین کا خیال ہے کہ اسی دوران یہ توشہ خانہ تعمیر کیا گیا تھا۔والڈ سٹی اتھارٹی نے موتی مسجد کو تعمیراتی کام کے باعث عام سیاحوں کے لئے سیل کردیا ہے۔والڈ سٹی اتھارٹی کی جانب سے شاہی قلعہ کی بحالی کا کام جاری ہے، امید کی جا سکتی ہے کہ مستقبل قریب میں ایسے مزید رازوں سے پردہ اٹھے گا۔