ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کا ٹرانسپورٹ کو ٹھیک کرنے کیلئے بڑا اقدام

حکومت کا ٹرانسپورٹ کو ٹھیک کرنے کیلئے بڑا اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی عباس ) شہر میں بے ہنگم ٹرانسپورٹ کو ٹھیک کرنے کے لئے اب ٹرانسپورٹ پولیس ہو گی، پنجاب حکومت لاہور سمیت صوبہ بھر میں ٹرانسپورٹ پولیس کا قیام عمل میں لائے گی۔ ٹرانسپورٹ پولیس کے قیام کے لئے محکمہ ٹرانسپورٹ نے حکومت کو تجویز دے دی۔ 

تفصیلات کے مطابق ٹرانسپورٹ پولیس کے قیام کے لئے 1 ارب روپے کا تخمینہ بھی لگایا گیا ہے۔ ٹرانسپورٹ پولیس بس اڈوں کی مانیٹرنگ کرے گی اور گاڑیوں کی چیکنگ بھی کرے گی۔ ٹرانسپورٹ پولیس فورس کو روٹ پرمٹ، جرمانے ، چالان ، اور اضافی کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف ایکشن لینے کی اجازت ہوگی ۔ 

محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کے مطابق ٹرانسپورٹ پولیس فورس کی مدد سے سالانہ ڈیڑھ ارب روپے کے  آمدن حاصل ہوگی ۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ پولیس فورس کو میٹروبس، اور اورینج ٹرین کی سکیورٹی کے  لئےبھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔پبلک ٹرانسپورٹ کی سکیورٹی کے لئے حکومت ابھی 70 کروڑ روپے پرائیوٹ سکیورٹی گارڈ زپر خرچ کررہی ہے۔  

Azhar Thiraj

Senior Content Writer