لاہوریئے ہوجائیں ہوشیار، شہر میں لیسکو کی جعلی ٹیمیں متحرک ہوگئیں

لاہوریئے ہوجائیں ہوشیار، شہر میں لیسکو کی جعلی ٹیمیں متحرک ہوگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم) شہر میں لیسکو کی جعلی ٹیمیں متحرک ہو گئیں، پوش علاقوں میں متعدد صارفین کو بجلی چوری کے جعلی نوٹسز بھجوا کر بلیک میل کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق شہر میں لیسکو کی جعلی ٹیمیں سرگرم ہیں جو جعلی نوٹسز بھجوا کر صارفین کو بلیک میل کررہی ہیں، نوٹسز میں بجلی چوری میں ملوث ہونے کی بنیاد پر صارفین کو بلیک میل کیا جا رہا ہے، جعلی ٹیموں نے بلیک میل کرنے کیساتھ ساتھ زائد بل بھجوانے کی دھمکی لگا کر پیسے بٹورنا شروع کر دیئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ جعلی ٹیموں نے لیسکو کے کاغذات بنوا کر لیٹر جاری کیے جبکہ لیٹر پر دستخط اور جعلی مہریں لگا کر موبائل نمبر بھی درج کیا گیا ہے، موبائل نمبر پر سات روز میں رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ لیسکو نے لیٹرز کو جعلی قرار دے دیا، لیسکو نے ایسے لیٹر ملنے پر صارفین کو سب ڈویژن دفتر سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی۔

دوسری جانب نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ایک ماہ کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے اور یہ اضافہ اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اگست میں بجلی کی فی یونٹ پیداوار پر فیول لاگت 3 روپے 68 پیسے رہی جب کہ اگست میں بجلی کی پیشگی فیول لاگت 3 روپے 20 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔نیپرا اعلامیے کے مطابق صارفین سے اضافی وصولی نومبر کے بل کی مد میں لی جائے گی تاہم فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔

Sughra Afzal

Content Writer