لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اہم شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اہم شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال لدین)عالمی وبا کورونا وائرس نے زور پکڑ لیا,کرونا کیسز میں اضافہ ہونے کی وجہ سے لاہور کے بعد پنجاب میں دیگر شہروں میں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا.

تفصیلات کے مطابق عالمگیر مہلک وبائی مرض کورونا کی دوسری لہر کی تباہ کاریاں جاری ہیں، متاثرہ افراد اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، سنگین صورت حال کومدنظر رکھتے ہوئے لاہور کے بعد اب ملتان،راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا، کوونا کیسز سامنے آنے پر لاہور کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون لگایا گیا ہے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکیپٹن(ر)محمد عثمان کے مطابق ملتان میں نقش آباد کالونی،گلگشت کالونی ،کھیرا آباد،مپکو کا لونی،خواجہ آباد،ملتان کچہری اور سادت کالونی کے علاقوں میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔راولپنڈی میں فوجی فاؤنڈیشن یونیورسٹی نیو لالہ زار،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کہوٹہ،سیٹلائیٹ ٹاؤن اور عباسی آباد کے علاقوں میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔

 لاہور میں نیو مسلم ٹاؤن(سی بلاک)،علامہ اقبال ٹاؤن(رضا بلاک،سکندر بلاک،عمر بلاک)،گارڈن ٹاؤن،کیولر ی گرا ؤنڈ،ڈی ایچ اے فیز1(AAبلاک)،HBFCبلا ک B،ڈی ایچ اے فیز 6(سیکٹرAاورسیکٹرL)،عسکری 11، انارکلی،مزنگ،شاد مان اور گلشن راوی کے علاقوں کو کورونا ہاٹ سپاٹ ایریا کرار دیا گیا ہے اسی طرح ملتان اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں لاک ٹاؤن لگا دیا گیا۔

سیکرٹری ہیلتھ کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا ہے تمام میڈیکل سروسز،فارمیسی،میڈیکل سٹور، لیبارٹریاں،کولیکشن پوائنٹس،ہسپتال اور کلینکس 24گھنٹے کھلے رہے گے جبکہ ملک شاپس،چکن اور گوشت/مچھلی کی شاپس اور بیکریاں صبح 7سے شام 7بجے تک کھلی رہیں گی۔
گروسری سٹورز،جنرل سٹورز،آٹا چکیاں،فروٹ اور سبزی کی دوکانیں،تندور اور پیڑول پمپس 9بجے سے شام 7بجے کھل سکیں گی سیکرٹری ہیلتھ ںے کہا ہے سمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد کورونا سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں سے لوگوں کی آمدورفت کو محدود کرنا ہے۔

متاثر ہونے والوں علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن سے ہی کورونا سے زیادہ لوگوں کو متاثر ہونے کے خطرے سے بچا یا جا سکتاہے کورونا وائرس دوبارہ تیزی سے بڑھ رہا ہے، پہلے سے زیادہ احتیاط کر کے ہی اس موذی بیماری دوبارہ پھیلاؤ سے بجا جا سکتا ہے

M .SAJID .KHAN

Content Writer