"نواز شریف کے علاج کیلئے ایک ایک لمحہ قیمتی ہے"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 )  ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا میاں نواز شریف کی صحت سے متعلق کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کا عمل ای سی ایل سے نام نہ نکلنے کے باعث تاخیر کا شکار ہے، ڈاکٹرز نے نواز شریف کی کل بیرون ملک روانگی کیلئے انہیں سٹیرائڈز کی ہائی ڈوز دی ہیں۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کے مطابق نوازشریف کو باربار سٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز نہیں دی جاسکتی، ڈاکٹرز پلیٹ لیٹس بڑھانے کی کوشش میں ایسا خطرہ مول نہیں لے سکتے جس سے کوئی اور نقصان ہو جائے۔ میاں نواز شریف کے پلیٹ لیٹس میں کمی پر ڈاکٹرز کی تشویش بڑھ گئی ہے، پلیٹ لیٹس کے حوالے سے ڈاکٹرز تذبذب کا شکار ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کو خدشہ ہے کہ اس دوران کوئی حادثہ نہ ہوجائے، کسی طبی حادثہ کی صورت مریض کو بیرون ملک منتقل کرنا تقریباً ناممکن ہو جائے گا۔ معالجین کے مطابق نواز شریف کے علاج کیلئے ایک ایک لمحہ قیمتی ہے، گزرتے وقت کے ساتھ خطرات بڑھتے جارہے ہیں۔

ترجمان ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کے مطابق نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کے عمل کو کو تیزی سے انجام دینے کی ضرورت ہے۔ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی سطح سفر کے لئے قابل قبول سطح پر لانے کی کوششیں جاری ہیں۔