ٹماٹر کی قیمت ٹرپل سنچری کے قریب پہنچ گئی

ٹماٹر کی قیمت ٹرپل سنچری کے قریب پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حسن علی ) لال ٹماٹروں نے شہریوں کو مزید لال کردیا، ٹماٹر کی قیمت میں تیس سے پچاس روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا۔ شہر میں ٹماٹر اڑھائی سو سے لے کر دو سو ستر روپے فی کلو تک جا پہنچے جبکہ دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی بیس سے تیس روپے فی کلو کا اضافہ ہو گیا۔

شہر میں ٹماٹر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ روک نہ سکا اور لال ٹماٹر مزید تیس سے پچاس روپے فی کلو مہنگے ہو گئے۔ قیمت میں اضافے کے بعد شہر میں ٹماٹر اڑھائی سو سے دو سو ستر روپے کی سطح پر آ گئے۔ دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

شہر کے مختلف علاقوں میں پیاز بیس روپے اضافے کے بعد ایک سو بیس، آلو ستر، سبز مرچ دو سو پچاس، لیموں اڑھائی سو، گاجر اسی، مولی پچاس روپے فی کلو تک جا پہنچی۔  حکومت کی رٹ شہر میں کہیں نظر نہیں آتی اور حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کم ازکم سبزیوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرے تاکہ عام آدمی مہنگائی کے اس دور میں سبزیاں کھا سکے۔