وزیر اعلیٰ پنجاب کا عید میلادالنبیؐ پر خصوصی پیغام

وزیر اعلیٰ پنجاب کا عید میلادالنبیؐ پر خصوصی پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نبی آخر الزماں حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت پر اُمت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے نبی کریم حضرت محمدﷺ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا اور آپکی زندگی کو مجسم قرآن قرار دیا گیا، جس میں اُمت کیلئے مکمل رہنمائی اور ہدایت موجود ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ حضرت محمدﷺ کا کردار اور تعلیمات  پوری زندگی کا احاطہ کرتی ہیں، محسن انسانیت حضرت محمدﷺ اپنے اعلیٰ کردار اور اسوہ حسنہ کے ذریعے دنیا کیلئے ایک مثال بنے اور مختصر مدت میں مثالی سماجی اور معاشی نظام دیا، حضور نبی اکرمﷺ  نے امن وآشتی، احترام انسانیت، مساوات، عفو و درگزر اور عدل و انصاف کا درس دیا،حضوراکرم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر معاشرے سے ظلم، زیادتی، ناانصافی اوربدامنی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نبی اکرم حضرت محمدﷺ کی محبت کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے اختلافات کو مفاہمتی حکمت عملی کی روشنی میں حل کر یں، آج کا دن امت مسلمہ کو قرآن و سنت کی تعلیمات پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہونے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے اور ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ اپنی زندگیوں کو نبی آخرالزماں کی تعلیمات کے مطابق بسر کریں، اللہ تعالیٰ ہم سب کی کوتاہیوں کو معاف فرمائے اور ہمیں محسن انسانیت حضور اقدس کی شفاعت نصیب فرمائے۔

Sughra Afzal

Content Writer