چیئرمین پی سی ایس آئی آر شہزاد عالم کا لاہور چیمبر آف کامرس کا دورہ

چیئرمین پی سی ایس آئی آر شہزاد عالم کا لاہور چیمبر آف کامرس کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان: چیئرمین پی سی ایس آئی آر شہزاد عالم کا لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ، صدرسید الماس حیدر، نائب صدرفہیم الرحمن سیگل اور مختلف سیکٹرزسے تعلق رکھنے والے صنعتکاروں سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ میٹنگ میں ایگزیکٹیو کمیٹی ممبرحارث عتیق، سابق سینیر نائب صدر ایوان صنعت وتجارت امجد علی جاوا، ڈاکٹر شاہد رضا سمیت دیگر کاروباری شخصیات شریک ہوئیں۔ لاہورچیمبر آف کامرس کے صدرالماس حیدر نے کہا کہ ملکی مصنوعات معیار اور جدت نہ ہونے کے باعث غیر ملکی مصنوعات کا مقابلہ نہیں کرپاتیں۔

نائب صدر فہیم الرحمن سیگل نے کہا کہ پی ایس آئی آر لیبارٹری عالمی معیار کا ادارہ ہے، ریسرچ کے شعبے میں مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے. چیئرمین پی سی ایس آئی آر شہزاد عالم نے کہا کہ پاکستان میں پہلا سائنس ٹیکنالوجی پارک بنایا جارہا ہے، پی سی ایس آئی آر ملک کا سب سے بڑا ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ادارہ ہے۔