علی ساہی: پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ کو کیمپ جیل سے رہا کردیا گیا، سابق وائس چانسلر مجاہد کامران نے کہا ہے کہ ثابت ہوگیا کہ انہوں نےکوئی بھرتی نہیں کی، قانون کی چھتری تلے نجی جیل بنادی گئی ہے
سابق وائس چانسلر مجاہد کامران کا کہنا ہے کہ نیب کے قوانین میں ترامیم کی ضرورت ہے۔ پنجاب یونیورسٹی بےضابطگی کیس میں گرفتار اساتذہ نے رہائی کے بعد فتح کا نشان بنا کرخوشی کا اظہارکیا، سابق وائس چانسلر ڈاکٹرمجاہد کامران نے نیب پر تنقید کے نشتر برسا دیے۔
رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مجاہد کامران کا کہنا تھا کہ نیب خدا کا خوف کرے، وزیر اعظم سے درخواست ہے کہ نیب قوانین میں ترمیم کی جائے۔ عدالت میں بےگناہی ثابت ہونے پرڈاکٹرصاحب کی عزت اورنیک نامی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ اس موقع پر دیگررہا ہونے والے ڈاکٹرلیاقت، کامران عابد اور اطہرامین کے استقبال کے لیے عزیزواقارب بھی موجود تھے جنہوں نے گلدستے پیش کیے۔