پنجاب یونیورسٹی کا کانووکیشن، گیارہ سو طلباء میں ڈگریاں تقسیم

پنجاب یونیورسٹی کا کانووکیشن، گیارہ سو طلباء میں ڈگریاں تقسیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو: پنجاب یونیورسٹی کے کانووکیشن میں گیارہ سو طلباء میں ڈگریاں تقسیم کر دی گئیں، کانووکیشن میں صرف ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز کو ڈگریاں دی گئیں۔

پنجاب یونیورسٹی کے نیو کیمپس میں منعقدہ کانووکیشن میں چیئرمین پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر نظام الدین، وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد اختر، رجسٹرار ڈاکٹر خالد خان، کنٹرولر امتحانات رؤف نوازاور راجہ شاہد جاوید سمیت سینیٹ و سنڈیکیٹ ممبران اور اساتذہ نے شرکت کی۔   کانووکیشن میں پی ایچ ڈی کی 103 جبکہ ایم فل کے 1051 امیدواروں میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔ کانووکیشن میں ایم فل کے امیدواروں میں 25 گولڈ میڈلز اور سات نقد انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

گورنر پنجاب و چانسلر پنجاب یونیورسٹی چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز اور ڈینز کی تقرری میں سیاسی مداخلت صفر ہو گی۔

وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے مختصر عرصے میں گیارہ سال سے منعقد نہ ہونے والے سینیٹ کے اجلاس کو منعقد کرایا جبکہ کئی سالوں سے رکی ہوئی اساتذہ اور ملازمین کی ترقیاں اور تقرریاں سو فیصد میرٹ پر کیں۔ کانووکیشن میں ڈگریاں لینے والے سکالرز بھی بے حد خوش نظر آئے۔

پنجاب یونیورسٹی کے 126 ویں کانووکیشن کے موقع پر وائس چانسلر کی جانب سے گورنر پنجاب کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔ جبکہ ڈگریوں کے رول پر گورنر پنجاب نے دستخط بھی کیے۔

Shazia Bashir

Content Writer