علی رضا: بارہ ربیع الاول کا چاند نظر آتے ہی شہر بھر میں اہل اسلام کی جانب سے جلوس نکالنے کا سلسلہ شروع، کہیں خوشیاں منائی جا رہی ہیں تو کہیں پرچم لہرائے جا رہے ہیں، عید میلادالنبیﷺ بروز بدھ 21 نومبر کو ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ربیع الاول کا چاند نظر آتے ہی المدینہ روڈ ٹاؤن شپ اور ٹیمپل روڈ کے علاقے میں لوگوں نے خوشیاں منانے کا سلسلہ شروع کردیا جب کہ گلیوں اور بازاروں میں تقریبات کا بھی انعقاد کیا گیا۔ ربیع الاول چاند نظر آنے کی خبر سنتے ہی عاشقان رسولﷺ نے اپنے محلے، گلیوں کو سجانا شروع کردیا ہے۔ عید میلادالنبیﷺ بروز بدھ 21 نومبر کو ہوگی۔
یوسی 232 کے چیئرمین اجمل ہاشمی اور تمام عاشقان مصطفٰی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی جانب سے پرچم کشائی کی گئی اور پاکستان کی سالمیت کے لیے دعا کی گئی۔
بسلسلہ آمد ربیع الاول شہر پھر میں خوشیاں منائی جا رہی ہیں اور مبارک بادیں دی جارہی ہیں، اس موقع پر عاشقان مصطفیٰ ﷺ کی کثیر تعداد نے جلوس میں شرکت کی اور اپنی اپنی محبت کا اظہار کیا. مساجد میں درود و سلام کی محافل کا انعقاد شروع ہوگیا ہے اورشہر بھر کی مساجد کو برقی قمقوں سے سجادیا گیا ہے۔
بارہ ربیع الاول رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے، اس مہینے میں اللہ کی رحمت اور برکتوں کا نزول بڑھ جاتا ہے۔