عرفان ملک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جعلی ادویات بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کردیے۔
وفاقی وزیر محسن رضا نقوی نے جعلی اور سپوریئس ادویات بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا ٹاسک ایف آئی اے کو سونپ دیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے سرفراز ورک کے مطابق ایف آئی اے نے جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کے خلاف رحمان پورہ میں چھاپہ مارا جس دوران پچاس لاکھ روپے مالیت سے زائد کی جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات برآمد کی گئی۔
چھاپے کے دوران دو ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا اور تمام ادویات کو ایف آئی اے نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ڈائریکٹر ایف آئی اے سرفراز ورک نے بتایا کہ برآمد کی گئی جعلی ادویات میں جان بچانے والی ادویات بھی شامل ہیں ۔