ایف بی آر کا نان فائلرز کے موبائل سمز پر اضافی ٹیکس لگانے پر غور

ایف بی آر کا نان فائلرز کے موبائل سمز پر اضافی ٹیکس لگانے پر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ایف بی آر کا نان فائلرز کے موبائل سمز پر اضافی ٹیکس لگانے پر غور ، ان کے خلاف کارروائی کے لیے متبادل آپشنز پر بھی غور جاری ہے۔ 

ذرائع کے مطابق نان فائلرز کی موبائل سمز بند کرانے کے لیے عدالت سے بھی رجوع کرنے پر غور کیا جا رہا ، نان فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا جا رہا جبکہ ان کا ڈیٹا پی ٹی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نان فائلرز کے خلاف 15 مئی کے بعد متبادل کاروائیوں پر غور کا جا رہا ،ان کی سم پر 2.5 اضافی ٹیکس لگانے پر غور ، ہر بار لوڈ کرانے پر اضافی ٹیکس لگانے پر غور  کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ایف بی ار کی تجاویز ابھی تک موبائل فون کمپنیوں کے ساتھ شیئر نہیں کی گئیں۔