وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

Federal cabinet meeting,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں پنجاب ، خیبرپختونخوا، اسلام آباد میں آرمی کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،اجلاس میں کابینہ کی پرتشدد واقعات کے دوران املاک کو نقصان پہنچانے کی مذمت کی گئی۔

 جاری ہونیوالے اعلامیہ میں اجلاس میں مذمتی قرارداد منظور کی گئی ،پنجاب ، خیبرپختونخوا، اسلام آباد میں آرمی کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے 28 اپریل کے فیصلوں کی توثیق کی گئی،ای سی سی کے 28 اپریل اور10 مئی کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر غور کیاگیا،قومی اداروں پر مذموم الزامات عائد کئے جا رہے ہیں،تحریک انصاف کا حساس اداروں، افسران کو نشانہ بنانا ایک تسلسل ہے،یہ تسلسل دہشتگردانہ حملوں میں تبدیل ہو چکا ہے،اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ پی ٹی آئی کے طرز عمل میں مزید شدت آگئی ہے،یہ آئینی، قانونی یا جمہوری رویہ نہیں بلکہ دہشتگردی ہے،اس رویہ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا ،سنگین مقدمے میں نیب نے قانونی عمل کے ذریعے عمران خان کو گرفتار کیا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے کہاکہ برطانیہ کا دورہ انتہائی کامیاب رہا،کنگ چارلس سوئم کوتاجپوشی پر پاکستانی عوام کی نیک خواہشات پہنچائیں ،کنگ چارلس سوئم کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی ،وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ برطانوی وزیراعظم سے بھی ملاقات ہوئی،دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔