ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فواد چودھری کی گرفتاری کا معاملہ، اسلام آباد پولیس سپریم کورٹ کے باہر موجود

فواد چودھری کی گرفتاری کا معاملہ، اسلام آباد پولیس سپریم کورٹ کے باہر موجود
کیپشن: Fawad Choudhary, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کی گرفتاری کا معاملہ، انسداد دہشت گردی سکواڈ سمیت اسلام آباد پولیس کے اہلکار فواد چودھری کی تاک میں سپریم کورٹ کے باہر موجود ہیں۔

تفصیلات کےمطابق  ڈی سی اسلام آباد ، ایس ایس پی اور پولیس کے اعلیٰ حکام بھی سکیورٹی سمیت  سپریم کورٹ کے باہر موجود ہیں۔سپریم کورٹ کے مرکزی گیٹ کی لائٹس بند کردی گئیں ہیں۔

فواد چودھری گرفتاری کے خوف سے 9گھنٹے سے سپریم کورٹ کے اندر موجود ہیں، پولیس نے فواد چوہدری کو سپریم کورٹ سے باہر نکلنے کی درخواست کی ہے۔ 

عدالتی وقت ختم ہونے کے باعث سپریم کورٹ کےسیکورٹی انچارج نے فواد چوہدری سے درخواست کی کہ اعلی حکام کا حکم ہے کہ سپریم کورٹ کے تمام کمرے بند کر دیئے جائیں، مہربانی فرما کر آپ باہر چلے جائیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہائیکورٹ سے اپنے حکم پر عملدرآمد کی درخواست دی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے تک یہاں موجود ہوں۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری وکلا روم لاک ہونے کے بعد میڈیا روم میں آکر بیٹھ گئے ہیں۔

Bilal Arshad

Content Writer